ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر شوبز کی دنیا میں آگئی ،ونیزہ احمد

October 20, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 75

لاہور(کلچرل ڈیسک) اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر شوبز کی دنیا میں آگئی ، سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں کالج میں تھی تو اسی وقت میں نے ماڈلنگ شروع کر دی تھی اور 20سال کے عرصے کے دوران ماڈلنگ کے ساتھ چند ایک ڈرامہ سیریلز میں اداکاری بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر شوبز کی دنیا میں آگئی ۔ آج کل میری زیادہ توجہ ڈریس ڈیزائننگ کی جانب مرکوز ہے ۔ میں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دیتی ہوں جنہوں نے قدم قدم پر میرا ساتھ دیا ۔ ایک سوال کے جواب میں ونیزہ احمد نے کہا کہ مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ۔

Tags: