ایم ڈی واٹر بورڈ نے سن کوٹے پر تقرریوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

October 20, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 20

یکم جنوری2014 سے اب تک سن کوٹہ میں تقرریوں کی بے ضابطگیوں کے بارے افواہوں کا نوٹس لے لیا
کراچی ( سٹی رپورٹر) ان اطلاعات پر کہ واٹر بورڈ میں وفات پا جانے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی نہیں ہو پا رہی ہے‘ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے ادارہ میں دورانِ ملازمت وفات پانے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی تقرر یوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2014ء سے اب تک سن کوٹہ (متوفی/ریٹائرڈ( پر ہونے والی تقرریوں کی تفصیلات ایم ڈی سیکریٹریٹ کو فراہم کی جائیں۔ فہرست میں تمام تفصیلات موجود ہوں اور ریمارکس کے کالم میں ہر تقرری کے سامنے اس بات کی مکمل وضاحت موجود ہو کہ تقرری کرتے وقت مقررہ طریقہ کار اور معیار پر عمل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کوئی بے ضابطگی اور بے قاعدگی تو نہیں رہ گئی تقرری کرتے وقت انصاف کے تقاضے اور شفافیت کو مدِ نظر رکھا گیا ہے یا نہیں کسی حق دار کو اس کے حق سے محروم تو نہیں کر دیا گیا۔

نارتھ کراچی، واٹر بورڈ افسران اور کنکشن مافیا کی گٹھ جوڑ، عوام پانی سے محروم
رہائشی علاقوں کا پانی پکوان سینٹرز، صنعتی ایریا، سروس اسٹیشن اور غیر قانونی تعمیر کردہ بلڈنگ کو سپلائی ہونے کا انکشاف
کراچی (سٹی رپورٹر) نارتھ کراچی مسلم ٹاون سیکٹر11-Eکے مکین بوند بوند پانی کو ترس گئے ،واٹر بورڈ افسران اور کنکشن مافیا کا گٹھ جوڑ، نارتھ کراچی میں فراہمی آب کی لائنوں کو کنکشن سے چھلنی کردیا، بھاری نذرانوں کے عوض غیر قانونی کنکشن سروس جاری، علاقہ مکینوں میں سخت اشتعال، مسلم ٹائون کے مکین 15 روز سے پانی کی فراہمی سے محروم، ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی، مکینوں میں سخت اشتعال، وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اور غیر قانونی واٹر کنکشن مافیا کا ایک مرتبہ پھر زبردست گٹھ جوڑ قائم ہوگیا ہے جس کے باعث نارتھ کراچی مسلم ٹائون کے علاقے الیون ای میں غیر قانونی واٹر کنکشن کی بھرمار کردی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں کا پانی پکوان سینٹرز‘ صنعتی ایریا،سروس اسٹیشن اور غیر قانونی تعمیر ہونے والی بلڈنگز کو سپلائی کیا جارہا ہے جس کے باعث علاقے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔

 

Tags: