بلدیہ عظمیٰ کے نمایاں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شوکاز نوٹس

October 20, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 19

ریکوری بہتر بنانے میں ناکام ثابت ہونے والے افسروں کی تنخواہیں روکی جائیں گی، میٹرو پولیٹن کمشنر
کراچی (سٹی رپورٹر)میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مشیر مالیات سمیت مختلف محکموں کے افسران کو محکمہ جاتی ریکوری میں نمایاں کارکردگی نہ دکھانے پر شوکاز اور وضاحتی لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مالی پوزیشن بہتر بنانے کے لئے تمام محکموں کے افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ ریکوری میں اضافہ کرکے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مستحکم بنایا جاسکے جو افسرا ن ریکوری بہتر بنانے میں ناکام ثابت ہوئے ان کی تنخواہیں روک لی جائیں گی وہ پیر کی شام اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریکوری محکموں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے محکمہ جاتی ریکوری میں نمایاں کارکردگی نہ دکھانے پر محکمہ فنانس، کچی آبادی، لوکل ٹیکس، انفورسمنٹ، باغات،ای اینڈ آئی پی جبکہ اجلاس میں عدم شرکت پر محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن اور فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے متعلقہ ڈائریکٹرز کو شوکاز جاری کرنے جبکہ محکمہ چارجڈ پارکنگ ، ورکس اینڈ سروسز اورمحکمہ ویٹرنری کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے دو ہفتے کا وقت اور تنبیہی لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت کی۔

Tags: