ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے3 لڑکیوں کے اغوا کی مذمت

October 20, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 12

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ خواتین کی انچارج اور رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کراچی کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ سے تین لڑکیوں کو اغواء کے بعد شکار پور میں بااثر شخصیت کی حراست میں رکھنے کی مذمت کی ہے۔ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے جاری ایک مذمتی بیان میں کشور زہرہ نے کہا کہ سندھ میں وڈیروں ، جاگیر داروں اور بااثر شخصیات کی جانب سے لوگوں کو حراست میں رکھنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں لیکن حکومت ان واقعات کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھنگوریہ گوٹھ سے اغواء کے بعد شکار پور میں حبس بے جا میں رکھی جانے والی تینوں لڑکیوں کو فوری طور پر بازیاب کروائیں اور ان کے اغواء میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

Tags: