متحدہ کے 3مفرور کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

October 20, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 28

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کلیم اللہ قتل کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے 3مفرور کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، پیر کو پولیس کی جانب سے کلیم اللہ قتل کیس کاچالان کراچی کی انسداد دہشت گردی میں پیش کیا گیا۔ چالان میں بتایا گیا کہ قتل میں ملوث ایم کیوایم کارکن ملزم کاشف کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ایم کیوایم کے دیگر تین کارکن ملزم شاہد گھوڑا، حبیب اور انور کارخانیوالا تاحال مفرورہیں،چالان میں بتایا گیا کہ ملزم کاشف جے آئی ٹی میں کلیم اللہ کے قتل اور اسلحہ اسمگلنگ کا اعتراف کر چکا ہے۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ملزموں پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کی جائے گی۔

Tags: