سائوتھ پولیس کا ایکشن،2مقابلے84 ملزمان گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

October 20, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 27

اسلحہ، چھینا ہوا مال ، منشیات برآمد، دو مغویہ بازیاب،مضر صحت گٹکا بھی برآمد کرلیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر) سائوتھ زون پولیس کاکرمنلز کے خلاف ایکشن 2 پولیس مقابلے‘ 2زخمی سمیت 84ملزمان گرفتار ‘ 2مغویہ بازیاب ‘ اسلحہ ‘چھینا ہوا مال ‘ منشیات آلات قماربازی ‘ دائو پر لگی رقم اور مضر صحت گٹکا برآمد ‘ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سائوتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر سائوتھ زون میں کزمنر و جرائم پیشہ مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف روزمرہ کارروائیوں کے دوران گزشتہ 72گھنٹوں میں 84ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔ کارروائیوںمیں 2پولیس مقابلے ہوئے جن میں 2زخمی ملزمان پکڑ لئے گئے جبکہ گرفتار شدگان میں ڈکیت واسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 7منشیات کے مقدمات میں 7ملزمان ‘ سنگین مقدمات میںپولیس کو مطلوب مفرور اشتہاری 11ملزمان ‘ 8جواری سٹوری اور متفرق مقدمات میں 58ملزمان شامل ہیں جبکہ2مغویہ کو بازیاب کرالیا گیا۔ گرفتار شدگان نے بعض ملزمان سے 2رائفلیں ‘ 6پستول ‘8میگزین ‘ درجنوں کارتوس ‘ 3کلوگرام چرس ‘ وارداتوں میں لوٹی ہوئی پراپرٹی ‘ دائو پر لگی رقم ‘آ لات بازی ‘ اور بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمدکیا گیا۔ کارروئیاں بغدای ‘ کلفٹن ‘ جیکسن ‘ درخشاں ‘ گذری ‘ ڈاکس ‘ محمود آباد ‘ فریئر ‘ پریڈی ‘ سول لائن ‘ موچکو ‘ آرٹلری میدان کلری ‘ کلاکوٹ ‘ میٹھادار اور صدر پولیس نے کیں ۔

غیر قانونی طور پر ایران جانے
والے 88افراد گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائی کرکے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 19افغان باشندوں سمیت 88افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے نیلنٹ گوادر کے قریب شاہ جہاں چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے ایران جانے والے 19افغان باشندوں سمیت 88دیگر افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔یہ افراد سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش کررہے تھے ۔تمام افراد کو تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

گرفتار 27 بھارتی ماہی گیروں
کو 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستانی سمندر ی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار 27 بھارتی ماہی گیروں کو 14 دن کے لئے جیل بھیج دیاہے ۔ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بھارتی ماہی گیروں کو 15 اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا گرفتار کئے گئے تمام ملزمان کا تعلق بھارتی ریاست گجرات کے مختلف علاقوں سے ہے عدالتی تحویل میں ماہی گیروں کو 14 دن کے لئے جیل بھیجا گیا ہے ۔

کیماڑی میں فائرنگ سے
نوجوان ہلاک، بھائی گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیکسن کے علاقے کیماڑی ٹاپونزو مسان روڈ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا32 سالہ شاہد اللہ ولد عظیم اللہ کو جناح اسپتال پہنچایا تاہم وہ دم توڑ گیا، مقتول کے ماموں شیر علی نے بتایا کہ شاہد کو اسکے بھائی اسد اللہ نے پیٹ میں گولی ماری تھی۔

کالعدم تنظیم کے دو اہم دہشت گرد گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)قومی ملکی سلامتی اداروں نے نادرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو اہم دہشتگردوں ارشاد اللہ عرف نیازو اور کامران کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،تاہم کسی قانون نافذکرنے والے ادارے نے تصدیق نہیںکی ۔

Tags: