کے ڈی اے آفیسرز کلب میں الیکشن7 دسمبر کو ہوں گے

October 20, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 21

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے آفیسرز کلب کے الیکشن 7 دسمبر 2015ء بروز پیر کو ہوں گے اس بات کا اعلان چیئر مین الیکشن کمیٹی منظور سومرو نے گزشتہ دنوں الیکشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا چیئر مین نے مزید کہا کہ فوری طور پر کلب کی نئی ممبر شپ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور 12 نومبر 2015ء تک جو ممبران کلب کے واجبات ادا کریں گے وہ ہی ممبران ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے اور انہی ممبران کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔