مودی حکومت شیوسینا غنڈہ گردی پر خاموش تماشائی بن گئی، پرویز رشید

October 20, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 23

انتہاپسند غنڈوں کے حملوں پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا، جلد بھارتی وزارت خارجہ میں معاملہ اٹھائیں گے
چیئرمین کرکٹ بورڈ دعوت پر بھارت گئے، انتہاپسندوں کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر حملہ افسوسناک ہے، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ممبئی میں شیوسینا کے غنڈوںکے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت اپنی آنکھیں بند کرکے خاموش تماشائی بند ہوئی ہے‘ مودی حکومت کے آنے کے بعد شیوسیناکی غندہ گردی بڑھ گئی‘ دفتر خارجہ تمام معاملات کا جائزہ لے رہا ہے جس کے بعد بھارتی حکومت کو باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا‘ پیر کے روز وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ حکام کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں شیوسینا کے غنڈوں کے حملے پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔ دفتر خارجہ سارے معاملات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور باقاعدہ طور پر بھارتی دفتر خارجہ میںمعاملے کو اٹھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھارت کی دعوت پر گئے ہیں‘ انتہا پسندوں کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ افسوسناک ہے۔

Tags: