لاڑکانہ میں اینٹی کرپشن کا چاند کامیڈیکل کالج پر چھاپہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگادیے

October 20, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 24

اینٹی کرپشن ٹیم نے تمام ریکارڈ ضبط کرلیا، ملازمین کو طلب کرکے ان کی تصدیق بھی کی گئی، میڈیکل کالج کے معاملات کی مزید تفتش جاری
نیب کی ٹیم ریلوے سوسائٹی کے سابق سیکریٹری کو لے کر میرپورخاص پہنچی،ٹیم سوسائٹی کا تمام ریکارڈ بوریوں میں بھر کر لے گئی
لاڑکانہ‘ میر پور خاص( نیوز ڈیسک) لاڑکانہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذاکر حسین سموں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چانڈکا میڈیکل کالج کے ایڈمنسٹریٹر بلاک میں چھاپہ مار کر ریکارڈ ضبط کرلیا اور آفس کے ملازمین کو طلب کرکے ان کی تصدیق بھی کی گئی‘ میڈیکل کالج کے دیگر معاملات کی تفتیش کی جارہی ہے‘ اس موقع پر مریضوں اور ان کے ورثاء نے شکایات کے انبار لگادیئے‘ اینٹی کرپشن ٹیم نے تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کرلئے‘ دوسری جانب نیب کی ٹیم ریلوے سوسائٹی کے سابق سیکریٹری حاجی اقبال کو لے کر میر پور خاص پہنچی اور 6گھنٹے تفتیش کی ‘ ٹیم تمام ریکارڈ ایک درجن سے زائد بوریوں میں بھر کر اپنے ہمراہ لے گئی‘ واضح رہے کہ میر پور خاص ریلوے سوسائٹی میں جعلی الاٹمنٹ اور رفاہی پلاٹوں کی خرید و فروخت اور دیگر معاملات کی شکایات پر نیب کی جانب سے کچھ روز قبل ریلوے سوسائٹی کے سابق سیکریٹری حاجی اقبال کو حراست میں لیا گیا تھا۔

Tags: