فوج پاکستان کا سب سے قابل بھروسہ ادارہ ہے، پلڈاٹ سروے

October 20, 2015 4:06 pm0 commentsViews: 35

پاکستان میں پولیس 32فیصد حمایت کے ساتھ سب سے ناقابل بھروسہ ادارہ ہے
بہترین کارکردگی میں ن لیگ پہلے، تحریک انصاف دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے
اسلام آباد( یو پی پی) مسلم لیگ (ن) کی حکومت دو سال مکمل ہونے پر پلڈاٹ کے سروے کرایا جس کے مطابق موجودہ کے دو سال مکمل ہونے پر جمہوری طرز حکومت کو66 فیصد حمایت ملی‘ انتخابات میں مکمل یا جزوی دھاندلی کے الزامات پر یقین کرنے والوں کی تعداد میں7 فیصد کمی ہوئی‘ 30 فیصد افراد مانتے ہیں2013 ء کے عام انتخابات جزوی یا مکمل دھاندلی زدہ تھے‘ گزشتہ سال 37 فیصد افراد نے2013 کے عام انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا‘ سیاسی جماعتوں میں کارکردگی سے متعلق مسلم لیگ (ن) پہلے تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے‘ آصف زرداری 27 فیصد حمایت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔افواج پاکستان ملک کا سب سے قابل بھروسہ ادارہ ہے‘ پولیس32 فیصد حمایت کے ساتھ سب سے نا قابل بھروسہ ادارہ ہے۔

Tags: