شیر کا مجسمہ واپس نہ کرنے پر موہٹہ پیلس کیخلاف کارروائی ہوگی، کمشنر کراچی

October 20, 2015 4:08 pm0 commentsViews: 27

مجسمہ چڑیا گھر کی تاریخ کا حصہ ہے، موہٹہ پیلس انتظامیہ ہٹ دھرمی چھوڑدے
موہٹہ پیلس انتظامیہ نے نیا مجسمہ بنوا کر دینے کی پیشکش کی کمیٹی رپورٹ پر شعیب صدیقی برہم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) موہٹہ پیلس انتظامیہ کی جانب سے کراچی چڑیا گھر کے قدیم شیر کے مجسمہ واپس نہ کرنے کا موقف اختیار کرنے پر کمشنر نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے خبر دار کیا ہ کہ موہٹہ پیلس کی انتظامیہ یہ مجسمہ فوری واپس کرے ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی‘ پیر کو کمشنر کراچی کی زیر صدارت شیر کے مجسمے کی واپسی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مجسمے کی واپسی کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ موہٹہ پیلس انتظامیہ مجسمے کی واپسی سے گریز کررہی ہے اور انہوں نے قدیم اور تاریخی اہمیت کے حامل شیر کا نیا مجسمہ بنوا کر دینے کی پیشکش کی ہے‘ جسے کمیٹی نے مسترد کردیا ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے انتباہ کیا کہ موہٹہ پیلس کی انتظامیہ تاریخی مجسمے شرافت سے واپس کردے تو اس کے حق میں بہتر ہوگا۔ یہ مجسمہ کراچی چڑیا گھر کی تاریخ کا حصہ ہے۔

Tags: