اورنگی اور ناظم آباد میں بجلی پانی کے ستائے سٹرکوں پر آگئے

October 20, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 18

مشتعل افراد نے سٹرکوں پر ٹائر نذرآتش کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک جام ہو گیا
مظاہرین میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے جو کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کیخلاف نعرے لگا رہے تھے
کراچی(ا سٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون اور ناظم آباد میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر مشتعل افراد سڑک پر نکل آئے اور ٹائر نذر آتش کرکے حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا‘ پیر کو گولیمار میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر مشتعل افرد جس میں خواتین اور بچے شامل تھے نے پیر کی شام سینٹری مارکیٹ روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے عملے کیخلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ۔اورنگی ٹائون سیکٹر11 کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی اور کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعدادجن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے صابری چوک سے فٹبال چورنگی جانیوالی سڑک پر دھرنا دیدیااور ٹائر نذرآتش کرکے ٹریفک کو معطل کردیا۔

Tags: