سلمان نے کسی سے بھی منگنی نہیں کی‘ ارپتاخان

October 20, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 95

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے کہا ہے کہ ان کے بھائی سلمان خان نے کسی سے منگنی نہیں کی ہے‘ ذرائع کے مطابق سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی سلمان خان نے کسی لولیا وانتر نامی ماڈل سے منگنی نہیں کی ہے۔ ارپتا نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ لوگ اس طرح کی باتوں پر بالکل یقین نہ کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’’ سلطان‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان کو لیکر یہ خبریں گرم ہیں کہ انہوں نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل لولیا وانترا سے منگنی کرلی ہے۔

Tags: