شردھا کپور اکانومی کلاس میں سفر کرنے لگیں

October 20, 2015 4:11 pm0 commentsViews: 17

ممبئی سے شیلانگ جاتے ہوئے جہاز کی اکانومی کلاس میں سوار تھیں
فلائٹ پر موجود لوگ اداکارہ سے ملنے کیلئے پرجوش نظر آئے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اکانومی کلاس میں سفرکرنے لگیں‘ اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم ’’ عاشقی‘‘ ٹو سے شہرت کی بلندیوں پر قدم رکھنے و الی اداکارہ شردھا کپور‘فرحان اختر اور رتیش سدوانی کی فلم ’’ راک آن ٹو‘‘کی عکس بندی میں حصہ لینے جارہی تھیں مگر عین وقت پر بزنس کلاس میں سیٹ نہ ہونے کے سبب انہیں اکانومی میں سفر کرنا پڑا‘ اس دوران فلائٹ پر موجود لوگ شردھا سے ملنے کیلئے پرجوش نظر آئے‘ فلمسازوں نے شردھا کپور کیلئے خصوصی انتظامات کی بھی پیشکش کی۔ جس کو انہوں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں‘ میں اکانومی میں سفر کرلوں گی‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں فلم ’’ راک آن ٹو‘‘ میں کام کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں۔

Tags: