پاک سعودی فوجی مشقیں جہلم کے قریب شروع ہو گئیں

October 20, 2015 4:16 pm0 commentsViews: 23

ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون اور مہارت بڑھانا ہے
راولپنڈی/ جہلم( آئی این پی) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق الشہاب ون جہلم کے قریب شروع ہوگئی۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشق میں دونوں ممالک کی انسداد دہشت گردی کی تربیت ہوگی۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والی ان مشقوں کا محور انسداد دہشت گردی ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون اور مہارت بڑھانا ہے۔

Tags: