کوئٹہ،بس میں 60 کلووزنی بم پھٹ گیا، 11افراد ہلاک

October 20, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 24

مرنے والوں میں 2بچے بھی شامل، اسپتال میں 22زخمیوں کا علاج، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
دھماکہ سریاب روڈ پر کھڑی بس میں ہوا، بم میں ٹائم ڈیوائس نصب تھا
کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ سریاب روڈ پر پیر کی رات کھڑی بس میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور22 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں2 بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں60 کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کہاکہ بس میں زائرین نہیں عام مسافر تھے۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکہ کوئٹہ کراچی ٹرمینل کے قریب کھڑی ہوئی بس میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دھماکے کی آواز انہیں بھی سنائی دی۔ واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس افسر کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔

Tags: