جامع کلاتھ میں کرنٹ لگنے سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ۔ دیگر حادثات و واقعات یں مزید ہلاک و زخمی

October 20, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 32

کراچی (کرائم رپورٹر )کراچی کے علاقے جامع کلاتھ میں کرنٹ لگنے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔جامع کلاتھ میں گھر میں پولیس اہلکار کو کرنٹ لگا۔ اہلکار کلیم کو کرنٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ۔ تاہم دوران علاج وہ دم توڑ کرگیا۔ کلیم ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کی سیکیورٹی پر تعینات تھا۔

کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار
ہلاک‘6 سالہ بچہ زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)فیروزآباد کے علاقے میں واقعہ ہل پارک نزد گلستان امین کے پاس نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار25 سالہ وسیم ولد اسلم موقع پر جاں بحق اور 6 سالہ حسن ولد اسلم زخمی ہوگیا،ہلاک نوجوان اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں سے اہلخانہ نے کارروائی کے بعد لاش وصول کرلی جبکہ بچے کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کلینک میں ڈکیتی مزاحمت
‘فائرنگ سے نوجوان زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)مومن آبادکے علاقے اورنگی ٹائون نمبر 10میں 2نامعلوم ملزمان نے فرقان کلینک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 26سالہ مزمل ولد انور علی کو زخمی کر دیا ۔قائدآبادکے علاقے گل احمد چورنگی کے قریب واقع مسلم آباد کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ منیر اختر ولد سکندر زخمی ہوگیا۔