متحدہ کے2 مبینہ ٹارگٹ کلرر گرفتار، اسلحہ اور بم برآمد

October 21, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 23

پولیس نے فیڈرل بی ایریا شان آرکیڈ کے قریب سے گرفتار کیا21 افراد کے قتل میں ملوث بتائے جاتے ہیں
گرفتار ملزمان نے پولیس اہلکاروں ہندو اور سکھ برادری اور سنی تحریک کے کارکنوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے
عزیز بھٹی، ٹیپو سلطان اور زمان ٹائون کے علاقوں سے مقابلوں کے بعد پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)ایف بی صنعتی ایریا پولیس نے ایک اطلاع پر ایف بی ایریا بلاک 22 میں واقعہ شان آرکیڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے دو ٹارگٹ کلرز کامران عرف کامی اور عاطف عرف کنی کو گرفتارکرکے قبضے سے دستی بم اور آوان بم برآمد کرلیے اور ان کے خلاف انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او نعیم خان کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 21 افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا ہے اوران کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے،ایس ایچ او کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں، ہندئو اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد،سنی تحریک کے کارکنوں اور لیاری گینگ وار کے کارندوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اورمذکورہ کلنگ کے واقعات اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں کیے گئے ہیں،اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔عزیز بھٹی پولیس نے سوک ویو اپارٹمنٹ نزد مچھلی کٹ کے قریب مقابلے کے بعد د وملزمان نزاکت اور چند زیب کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ٹیپو سلطان پولیس نے چنیسر پھاٹک ریلوے ٹریک پر مقابلے کے بعد دو ملزمان عامر اور دانش کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔زمان ٹائون پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد عرف قصائی کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

Tags: