مطیع الرحمن سمیت انتہائی مطلوب92دہشت گردوں کی فہرست جاری، سر کی قیمت بھی مقرر

October 21, 2015 3:26 pm0 commentsViews: 30

انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست شامل ملزمان کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان خراب کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں
مطیع الرحمن کے سر کی قیمت ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، فہرست میں سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث 10دہشت گردوں کے نام بھی شامل
کراچی(کرائم رپورٹر) حساس ادارے کی جانب سے92دہشت گردوںکے ناموں پر مشتمل ریڈبک جاری کردی گئی جاری کردہ ریڈ بک کی فہرست میں مشرف حملہ کیس، سانحہ صفورہ اورپولیس اہلکاروںکے قتل میں ملوث کالعدم تنظیموںکے اہم دہشت گردوںکے نام شامل ہیں ابتدائی نام پر ایک کروڑ 25 لاکھ کا انعام رکھاگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے92اہم دہشت گردوںکے ناموںکی فہرست کی ریڈ بک جاری کردی ہے، جس میں مشرف حملہ اورسانحہ صفورہ میں ملوث اہم دہشت گرد سمیت دیگر انتہائی مطلوب دہشت گرد شامل ہیں فہرست میں سب سے پہلا نام مطیع الرحمن ہے جس کے سرکی قیمت ایک کروڑ 25لاکھ مقررکی گئی ہے مذکورہ دہشت گرد پرویز مشرف پر حملوںمیں ملوث ہے جبکہ سانحہ صفورہ میں ملوث 10دہشت گردوںکے نام بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں چند نام علی رحمن، طیب، مستری پٹھان اورمحمود انتہائی اہم ہیں سانحہ صفورہ کا ماسٹر مائنڈ عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز ہے جو عراق میں مقیم ہے، سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ریڈ بک فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت 25 لاکھ فی کس مقررکی گئی ہے فہرست کو 2حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے پہلے میں انتہائی اہم 46دہشت گردوںکے ناموںکو شامل کیاگیا واضح رہے کہ ریڈ بک 2سال کے وقفے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

Tags: