صوبے فریاب پر افغان طالبان کے قبضے کے بعد18 پولیس اہلکار لاپتہ

October 21, 2015 3:31 pm0 commentsViews: 30

کابل( اے پی پی، نیٹ نیوز) افغان صوبہ فریاب کے ضلع گھور مچھ پر طالبان کے قبضے کے بعد سے تقریباً 18 پولیس اہلکار لاپتہ ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ طالبان کے گھور مچھ پر قبضے کے بعد ضلعی پولیس چیف اور ان کے17 اہلکار کا کچھ پتہ نہیں چلا، طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے زخمی ضلعی پولیس چیف اور دیگر13 اہلکاروں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ صدیقی نے بتایا کہ واقعے کے بعد مزید سیکورٹی فورسز علاقے میں بھیج دی گئی ہے جبکہ پہلے نائب صدر عبدالرشید دوستم آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جنوب مغربی افغانستان میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں20طالبان ہلاک ہوگئے۔

Tags: