افغان اہلکار پاکستانی حدود سے5 موٹر سائیکل سواروں کو اغواء کرکے لے گئے

October 21, 2015 3:29 pm0 commentsViews: 25

کوئٹہ( اے پی پی) افغان فورسز بادینی بارڈر پر پاکستانی حدود میں داخل ہو کر 5 موٹر سائیکل سواروں کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق منگل کی صبح افغان فورسز نے پاکستان کے سرحدی علاقے بادینی میں فائرنگ بھی کی۔ تاہم افغان فورسز کی طرف سے اغواء کئے گئے افراد کے نام معلوم نہیں ہو سکے۔