ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں چھاپہ، اسلحہ، سونا اور کرنسی برآمد

October 21, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 21

رینجرز، پولیس اور نارکوٹکس کی کارروائیاں،300 کارٹن غیر ملکی شراب بھی برآمد کر لی گئی
ٹھٹھہ( نیوز ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ محمد علی شیخ پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ، سونا اور کرنسی سے بھری ہوئی تین بوریاں بر آمد کر لی گئی ہیں۔ موقع پر ایک نا معلوم شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محمد علی شیخ اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہیں۔ علاوہ ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نارکوٹکس کی ٹیم نے میر پور ساکرو کے قریب بوھارا کے علاقے میں سمندر کے کنارے چھاپہ مار کر300 کارٹن غیر ملکی شراب بر آمد کی ہے جو کہ لانچ سے اتاری گئی تھی۔

Tags: