کے الیکٹرک میں فوری ریفرنڈم کا اعلان کیاجائے، ایمپلائز یونین

October 21, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 20

ملازمین کو کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر ہراساں کیاجارہا ہے، عزیر الرحمن کی پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انصاف ایمپلائز یونین کے الیکٹرک کے صدر عزیز الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک میں فوری طور پر ریفرنڈ م کا اعلان کیا جائے۔ برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے اور ملازمین کے غضب شدہ حقوق بحال کئے جائیں۔ سکھر اور حیدر آباد میں این آئی آر سی کے ممبران کراچی سے بھیجنے کے بجائے علیحدہ ممبران کا تقرر کیا جائے اور این آئی سی کراچی میں اسٹاف مہیا کیا جائے، یہ مطالبات انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک غلام محبوب، عبدالغفور بلوچ، محمد عثمان، محمد نسیم اور عبداللہ سواتی بھی موجود تھے۔ عزیز الرحمن نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں مختلف اداروں سے وابستہ مزدوروں کو ان کے حقوق و تحفظ کیلئے سرکاری سطح پر کوئی موثر پلیٹ فارم میسر نہیں یہی رونا کے الیکٹرک کے ہزاروں ملازمین کا بھی ہے کہ ایک طرف تو انہیں انتظامیہ سے غیر قانونی طور پر ہراساں کو کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف ان پریشان کن ہتھکنڈوں کے خلاف شنوائی کیلئے قائم کئے گئے ادارے این آئی آر سی صرف ریت کا گھروندہ ثابت ہو رہا ہے۔