شاہی سید کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

October 21, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 72

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے پانچ رکنی وفد نے منگل کو صوبائی صدر و سینیٹر شاہی سید کی قیادت میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی جس میں امن و امان صوبے کی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی وفد نے سندھ حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر وزیر اعلیٰ سندھ کی کاوشوں کو سراہا اور امن و امان کی بہتری کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا کو وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنے شہری مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل حل کئے جائیں۔

Tags: