بھارت، انتہا پسندوں نے2 بچوں سمیت4 افراد کو زندہ جلا دیا

October 21, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 22

ریاست ہریانہ میں انتہا پسند ہندوئوں نے نچلی ذات کے ہندو کے گھر پر دھاوا بول کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
ہریانہ ( یو پی پی) بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندو انتہا پسندوں نے نچلی ذات کے ہندو دلت کے گھر کو آگ لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشتعل افراد نے اچانک دلت کہے گھر پر دھاوا بول دیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور بھاگ گئے۔ واقعہ میں دلت کے2 بچوں سمیت4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدت پسندی کی کارروائیوں میں دن بدن تیزی آتی جا رہی ہے اور مسلمانوں پر حملہ آور ہونے کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Tags: