کراچی میں آج CNG اسٹیشنز بند،9 محرم کو کھلے رہیں گے

October 21, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 31

عوامی مفادات کی خاطر شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جمعہ کو بھی فراہمی جاری رہے گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج صبح 8 بجے معطل کر دی گئی۔ تاہم بندش کے دنوں میں شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے9 محرم الحرام بروز جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک 24 گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دوسری جانب 9 محرم الحرام کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق9 محرم الحرام کو عوامی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بندش کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب رواں ہفتے کے دوران جمعہ کو صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال رہے گی۔

Tags: