ملیر اور لانڈھی کے علاقوں میں3.7 شدت کا زلزلہ

October 21, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 55

زلزلے کے گہرائی10 کلو میٹر تھی اور مرکز اندرون سندھ کا ساحلی شہر بدین تھا
کراچی( آئی این پی) کراچی میں زلزلے کے3 جھٹکے محسوس کئے گئے ، شدت3.7 ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو صبح کے وقت کراچی کے علاقوں لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پہلا جھٹکا9 بج کر 35 منٹ پر آیا جس کی شدت3.5 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد10 بج کر 5منٹ پر بھی آفٹر شاکس محسوس کئے گئے جس کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ دوسرا آفٹر شاکس 10 بج کر 35 منٹ پر آیا جس کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی۔ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز اندرون سندھ کا ساحلی شہر بدین تھا۔

Tags: