گیتا کی بھارت جانے کی تیاریاں حوالگی سے قبل متعلقہ خاندان کا ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا‘ فیصل ایدھی

October 21, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 13

کراچی( نیوز ڈیسک) گیتا کی26 اکتوبر کو بھارت روانگی کی تیاری مکمل ہیں۔ گیتا کو بھارت میں متعلقہ خاندان کے سپرد کرنے سے قبل ڈی این اے تیسٹ کئے جائیں گے‘ ترجمان ایدھی سینٹر انور قاضی کے مطابق گیتا کو بھارت میں متعلقہ خاندان کے سپرد کرنے سے قبل دی این اے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ گیتا کے ڈی این اے ٹیسٹ بھارت میں ہی ہوں گے جن کی تصدیق کے بعد ہی گیتا کو دعویٰ کرنیوالے خاندان کے حوالے کیا جائیگا۔ گیتا کی کراچی سے نئی دہلی روانگی26 اکتوبر کو متوقع ہے۔

Tags: