بینکوں کو فٹ پاتھوں سے ایک ماہ میں جنریٹر ہٹانے کا حکم

October 21, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 24

کراچی( نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو بینکوں کی جانب سے فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز ایک ماہ میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار رانا فیض الحسن نے موقف اختیار کیا تھا کہ فٹ پاتھ پر لگائے جنریٹرز کے باعث پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے‘ اس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے ‘ جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو دکنی بنچ نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حکومت سندھ کو فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز ایک ماہ میں ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

Tags: