محرم الحرام کے دوران فراہمی و نکاسی آب کیلئے انتظامات مکمل

October 21, 2015 4:21 pm0 commentsViews: 19

واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کر دی، فیلڈ افسران و اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ
کراچی(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیرِ بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سیّد ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ نے محرم الحرام کے ایام کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے فیلڈ افسران و اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور فراہمی و نکاسی آب کی بروقت فراہمی کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، تمام چیف انجینئرز کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران شہر کی تمام امام بارگاہوں مساجد اور عزاداروںکے جلوسوں کے راستوں کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے تمام چیف انجینئرز کا ریویو اجلاس منعقدہوا ، ایم ڈی واٹر بورڈ کو بتایا گیا کہ یوم عاشور کے سلسلہ میں تمام انتظامات ہنگامی بنیادوں پر کرلئے ہیں اور تمام انجینئرز اور متعلقہ اسٹاف الرٹ رہے گا ضلعی انجینئر کے دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔

Tags: