پیر مظہر الحق کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیے

October 21, 2015 4:24 pm0 commentsViews: 29

پیپلزپارٹی کے پرانے کارکنوں کو بلدیاتی الیکشن میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، پیر مظہر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابقہ سینئر صوبائی وزیر تعلیم سندھ پیر مظہرالحق نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں تفصیلی ملاقات کی اور شکایات کے انبار لگادیئے۔ ملاقات میں دادو ضلع میں پیپلز پارٹی کے کچھ وفادار اور پرانے کارکنان کو بلدیاتی الیکشن میں نظرانداز کرنے اور الیکشن میں پارٹی دشمنوں کو جو حال ہی میں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ان کو پارٹی ٹکٹیں دینے کے خلاف شکایت کی اور ایک ہفتہ قبل رکن سندھ اسمبلی بیرسٹر پیر مجیب الحق، تحصیل صدر دادو، سٹی صدر دادو اور جنرل سیکریٹری سٹی دادو کی جانب سے جمع کروانے والی اپیل پر کوئی بھی اقدام نہ اٹھانے پر متوجہ کیا جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے متعلقہ عملہ سے جواب طلب کیا اور اپیل پیش نہ کرنے کا سبب پوچھا اور پیر مظہرالحق کو یقین دہانی کروائی کے پارٹی کے جانب سے مقرر شدہ اپیلٹ اتھارٹی تاج حیدر اور لعل بخش بھٹو کو آج ہی طلب کرکے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔پیر مظہرالحق نے وزیراعلی سندھ کو اس طرف متوجہ کیا کے اگر اس وقت پارٹی کے وفادار لوگوں کو نظرانداز کیا گیا تو آنے والے عام انتخابات میں پارٹی پر بہت ہی برا اثر پڑے گا جس کا فائدہ پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کو ہوگا۔

Tags: