تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا PSO کے جی ایم کی گرفتاری کے بعد مزید بڑی مچھلیوں کے گرد گھیرا تنگ

October 21, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 15

ایف آئی اے نے جنرل منیجر پی ایس او نوید عالم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی
پیٹرولیم انڈسٹریز کی کرپشن میں ملوث کئی سیاسی تنصیبات اور بزنس مینوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیٹرولیم انڈسٹریز میں ہونے والی کرپشن کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا‘ پی ایس او کے جنرل منیجر نوید عالم کی گرفتاری کے بعد مزید بڑی مچھلیوں کے گرد گھیرا تنگ‘ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی پیٹرول انڈسٹریز میں ہونیوالی کروڑوں کی کرپشن کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے‘ ایف آئی اے پاکستان اسٹیٹ آئل کے جنرل منیجر نوید عالم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے‘ پیٹرولیم انڈسٹریز میں کرپشن میں ملوث کئی سیاسی شخصیات اور بزنس مین کے نام سامنے آئیں گے‘ جس کے بعد بڑی مچھلیوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا اوران افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی‘ جوایف آئی آر میں درج ہے ‘نوید عالم نے پی ایس او کی ذیلی کمپنی اے پی ایل میں بطور ایم ڈی خورد برد کی اور نوید عالم نے نجی کمپنی ساتھ خلاف ضابطہ کام کرکے لاکھوں روپے کی خرد برد کی ‘نوید عالم نے جو معاہدے یا کام نجی کمپنی کے ساتھ کیا وہ غیر قانونی ہے۔

Tags: