چاکیواڑہ میں لوٹ مار کرنے والے ملزمان پر عوام کا تشدد = لوٹ مار کی مزید وارداتیں

October 21, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 37

ایک ملزم فرار، عوام نے تشدد کے بعد پکڑے جانے والے ڈاکو کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا
کراچی( کرائم رپورٹر)چاکیواڑہ کے علاقے بکراپیڑی نزد مدینہ مسجد کے پاس دو بلوچ ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ علاقہ عوام نے ایک ملزم کو پکڑلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق عوام نے ملزم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی بھی کیا،بعدازاں پولیس نے موقع پرپہنچ کر ملزم کو عوام کے چنگل سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا،فوری طور پر ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ا س کی عمر 28 برس اور بلوچ اسپیکنگ بتایا جاتا ہے۔

ڈیفنس میں مسلح ملزمان نے
کرولا کار چھین لی
کراچی(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سے موٹر سائیکل سوار اسلحے کے زور پرکرولا کار چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے فیز ٹو سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر کرولا کار نمبر ALU-848 فرخ اعجاز سے چھین کر فرار ہوگئے،واقعے کی اطلاع فرخ کے والد اعجاز نے علاقہ پولیس اور 15 مدد گار کو دی۔

Tags: