موبائل فون اور گاڑیوں کی خریداری پر ریڈیو ٹیکس کی تجویز

October 21, 2015 4:29 pm0 commentsViews: 23

عوام سے پہلے ہی بجلی کے بلوں میں35 روپے پی ٹی وی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ریڈیو پاکستان کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے موبائل فونز اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر ریڈیو ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔ تجویز کے مطابق موبائل فون پر روزانہ ایک روپیہ جبکہ نئی گاڑی کی خریداری پر500 روپے ریڈیو ٹیکس وصول کیا جائیگا تاکہ ریڈیو پاکستان کی مالی مشکلات کم کی جاسکیں‘ حکومت پاکستان پی ٹی وی کو زندہ رکھنے کیلئے ہر ماہ کے بجلی بل پر 35 روپے ماہانہ وصول کررہی ہے تاہم وزارت اطلاعات کے ان 2 اداروں میں ہر سال کروڑوں روپے کی کرپشن کے مقدمات بھی سامنے آئے ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس ایم این اے اسلم بودلہ کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت اطلاعات کے اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

Tags: