حکومت نے اسٹیل ملز کو35 ارب روپے دینے سے معذرت کرلی

October 21, 2015 4:30 pm0 commentsViews: 20

اسٹیل ملز کی نجکاری کی جارہی ہے، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو چیئرمین نجکاری کمیشن کی بریفنگ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) حکومت نے اسٹیل ملز مان کو 35ارب روپے کی ادائیگی سے معذرت کرلی ہے‘ چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کی نجکاری کی جارہی ہے اور حکومت اس وقت اس قابل نہیں کہ واجبات ادا کرسکے‘ اسیٹل ملز نے یہ رقم سوئی سدرن کے واجبات کی ادائیگی کیلئے مانگی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہواجس میں چیئرمین نجکاری کمیشن بھی موجود تھے۔ اجلاس میں چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز کی نجکاری کا ٹرانزیکشن اسٹرکچر مکمل کرلیا ‘ اسٹیل ملز کی نجکاری کے ساتھ پلانٹ کی ملحقہ جگہ بھی فروخت کی جائیگی۔

Tags: