انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ؟

October 21, 2015 4:30 pm0 commentsViews: 22

پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے ان کے گھر میں ملاقات
دونوں ممالک کے درمیان دسمبر میں کرکٹ سیریز نہیں ہوگی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوںکے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سے ملاقات کی جس میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور بھارتی کے درمیان دسمبر میں شیڈول کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے نئی دہلی میں بھارت کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سے ان کے گھر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ شہر یار خان اور ان کی اہلیہ ملاقات کیلئے آئے تھے اور یہ ایک غیر رسمی ملاقات تھی اس میں کرکٹ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی جبکہ کرکٹ کی بحالی حوالے سے بی سی سی آئی حکام حتمی فیصلہ کریں گے تاہم شیو سینا نے جو ممبئی میں کیا وہ بہت غلط ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز دسمبر میں نہیں ہوگی۔

Tags: