نوجوانوں کو صلاحیتوں کے استعمال کا موقع ملنا چاہیے، بلاول بھٹو

October 21, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 33

ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، بے نظیر یوتھ پروگرام کا مقصد بھی روزگار کیلئے فنی تربیت فراہم کرنا تھا
بلاول ہائوس میں عاجز دھامرہ ، حنا دستگیر و دیگر کی ملاقات، وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کی کارکردگی پر بریفنگ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوںپر مشتمل ہے اس لئے انہیں اپنی تمام صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مواقع ملنے چاہئے‘ بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کا مقصد بھی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لئے بنیادی فنی معلومات مہیا کرنا تھا‘ بلاول بھٹوزرداری نے ان خیالات کااظہار بلاول ہائوس میں سینیٹر عاجز دھامرہ اور ان کی اہلیہ اور وزیراعلیٰ سندھ کی بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے متعلق کو آرڈی نیٹر حنا دستگیر سے ملاقات کے دوران کیا‘ وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کے مشیر حاجی مظفر شجرہ اور پاکستان پیپلز پارٹی جامشورو کے ضلعی ایم پی اے ڈاکٹر سکندر شورو نے بھی بلاول ہائوس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی‘ سینیٹر عاجز دھامرہ اور حنا دستگیر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے مختلف پہلوئوں اور ان کی افادیت پر اور بریفنگ دی‘ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر سینیٹر عاجز دھامرہ نے چیئرمین بلاول زرداری کوتنظیمی امور سے بھی آگاہ کیا اور بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کی نمائندگی دینے کیلئے مخصوص نشستیں مہیا کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کو سراہا‘ وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی ہے اور کچھ اہم انکوائریز بھی جارہی ہیں۔ پیپلز پارٹی جامشورو کے ضلع صدر ایم پی اے ڈاکٹر سکندر شورو نے چیئرمین بلاول زرداری کو ضلع میں بلدیاتی انتخابات کی صورتحال اور ترقیاتی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

Tags: