حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا، سراج الحق

October 21, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 20

نئے قرضوں کے حصول کیلئے عالمی سود خور اداروں کے احکامات پر عمل کیا جا رہا ہے
ود ہولڈنگ ٹیکس بھی انہی آقائوں کی تابعداری میں نافذ کیا جا رہا ہے، تاجروں کے وفد سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے آگے ملک کو گروی رکھوادیا ہے‘ نئے قرضوں کے حصول کیلئے عالمی سود خور اداروں کے احکامات پر عمل کرتے ہیں‘ ہمارے حکمران تمام حدود توڑ کر اطاعت گزاری کرنے میںمصروف ہیں ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ان ہی آقائوں کی تابعداری میں نافذ کیا جارہا ہے‘جو عوام وار تاجروںپر اضافی بوجھ ہے‘ جماعت اسلامی نے ہر موقع پر تاجروں کے موقف کی حمایت کی ہے اور ہم بھی تاجروں کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتاجارہا ہے ‘ عوام پر قرضوں اور سود کا بوجھ لاد کر آئندہ نسلوں کو غلام بنارہے ہیں مگر اپنی عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں ہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں کراچی کے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

Tags: