شیوسینا کی غنڈہ گردی کیخلاف ق لیگ سندھ کا احتجاجی مظاہرہ

October 21, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 17

پریس کلب کے باہر بڑے ہجوم نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے شیوسینا کی انتہا پسندی کیخلاف نعرے لگائے
مودی کے پالتو پلے اس کے اشارے پر دہشت گردی کا گھنائونا کھیل کھیل رہے ہیں، پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرے، حلیم عادل شیخ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم (ق) سندھ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر بھارتی دہشت گرد تنظیم شیو سینا کے خلاف مظاہرہ‘ مظاہرے کی قیادت حلیم عادل شیخ نے کی‘ مظاہرے میں لیڈیز ونگ‘ یوتھ ونگ‘ کلچر ونگ‘ منارٹی ونگ علماء ونگ اور سول سوسائٹی لوگوںکا ایک ہجوم شامل تھا ۔ جنہوں نے مودی سرکار اور شیو سینا سے نفرت کے اظہار کیلئے سخت الفاظ میں لکھے گئے بینرز‘ پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے‘ لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی‘ مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے نریندر مودی اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شیو سینا کے پالتو پلے مودی کے اشاروں پر دہشت گردی کا گھنائونا کھیل کھیل رہے ہیں یہ کوئی الگ گروپ نہیں ہے‘ مودی کے اتحادی لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھارت میں ہونیوالے ٹی20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے انتہا پسندوں نے کسی کے منہ پر کالک نہیں ملی بلکہ اس نے بھار ت کا منہ کالا کیا ہے۔ اس موقع پر لیگی رہنما نعیم عادل شیخ‘ سیف اللہ خان‘ فیاض لغاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔