پولیس مقابلے میں ہلاک2 گینگ وار ملزمان 30 افراد کے قاتل نکلے

October 26, 2015 4:40 pm0 commentsViews: 18

بابا لاڈلہ گروپ کے کارندے سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث تھے
کراچی( کرائم رپورٹر) گزشتہ رات لیاری افشانی گلی میں مقابلے کے دوران مارے جانے والے گینگ وار دہشت گرد امن کمیٹی کے رکن ظفر بلوچ کے قتل سمیت 30 افراد کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے افشانی گلی میں مقابلے کے دوران مارے جانے والے بابا لاڈلہ گروپ کے کارندے ذیشان پٹھان اور ایوب کانا پولیس کو30 افراد کے قتل میں مطلوب تھے۔ ملزم ذیشان پٹھان لیاری امن کمیٹی کے رکن ظفر بلوچ کے قتل سمیت15 افراد کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم اغواء برائے تاوان سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ جبکہ ایوب کانا پولیس کو12 افراد کے قتل میں مطلوب تھا اور بابا لاڈلہ کا بہار کالونی کا کمانڈر تھا۔ ملزم پولیس پر حملوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم ایوب کانا آغا شوکت کا بھائی اور پولیس مقابلے میں مارے جانے والا سہیل خوف کا بہنوئی ہے۔

Tags: