آج صبح، کنٹرول لائن پر پھر بھارتی فائرنگ 70 سالہ خاتون سمیت3 پاکستانی شہید

October 26, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 26

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح کنٹرول لائن پر ظفر وال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 70 سالہ خاتون سمیت 3 پاکستانی شہید متعدد دیہات شدید متاثر ، علاقے کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی فوج کا بھر پور جواب دیا۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے درجنوں دیہات میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، لوگ جانیں بچانے کیلئے محفوظ مقامات پر روانہ ہوگئے۔ متاثرہ دیہات میں جنگو چک، ٹانڈا کیا، سرکاوالا، بورے چک، بھٹلی و دیگر دیہات شامل ہیں۔ بھارتی گولہ باری سے70 سالہ خاتون سمیت 3 پاکستانی شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ورکنگ بائونڈری،بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچہ اور لڑکی شہید،14افراد زخمی
شکرگڑھ کے علاقے پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے متعدد مکانات تباہ، درجنوں مویشی بھی ہلاک
مقامی آبادی نے محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کردی، چناپ رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی، علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم
سیالکوٹ/ نارووال( نیوز ایجنسیاں) جنگی جنون میں مبتلا بھارت بے لگام ہوگیا، بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ایک بچہ اور لڑکی شہید جبکہ2 خواتین سمیت 14 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ نعمان طارق کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے14 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس سے قبل فائرنگ سے ایک بچہ بھی شہید ہوگیا تھا۔ کمشنر کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں14 افراد زخمی بھی ہوئے، بھارتی فورسز نے چاروا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور گائوں کھنور، بلھے ، جمال جند، معراج کے اور جمٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فورسز نے سبجیت گڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ گولہ باری سے متعدد مکان تباہ اور درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مقامی آبادی نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کارروائی سے دشمن کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

Tags: