بلاول نے بدعنوان ’’انکلوں‘‘ کو پارٹی سے فارغ کرنے کا پروگرام بنالیا

October 26, 2015 4:47 pm0 commentsViews: 19

آئندہ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان
نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کریں گے
زرداری کے پارٹی عہدے کے حوالے سے بھی جلد فیصلہ ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدعنوان انکلوں کو مرحلہ وار پارٹی سے فارغ کرنے کا پروگرام بنالیا، تمام بڑے عہدوں پر بیٹھے سینئر رہنمائوں کو ہٹا کر نوجوان اور تجربہ کار لوگوں کو آگے لایاجائے گا۔ اس حوالے سے آئندہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں بہت اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ضمنی الیکشن کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اپنی پیش کریگی کہ پاکستان پیپلزپارٹی کواین اے 122 کے حلقہ سے اتنے کم ووٹ پڑنے کی وجہ کیا تھی اور اس اجلاس میں ہی سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے پارٹی عہدے کا فیصلہ بھی کیاجائیگا۔

Tags: