ٹورنٹو میں شیخ رشید اور طاہر القادری کی ون ٹو ون ملاقات

October 26, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 18

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
شیخ رشید نے طاہر القادری کو پاکستان آنے کا مشورہ دیا، انقلاب کیلئے قوم کو نکلنا ہوگا، طاہر القادری
ٹورنٹو( آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ملاقات جبکہ شیخ رشید نے طاہر القادری کو جلد پاکستان واپس آنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ٹورنٹو میںپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر ان کے ساتھ کھانا کھایا، بعد میں ون ٹو ون تفصیلی بات چیت کی جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ اس موقعہ پر طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب ایک یا دو جماعتوں کے کارکن نہیں لا سکتے۔ اس کے لئے قوم کو نکلنا ہوگا، گھر میں بیٹھنے سے انقلاب نہیں آتے۔ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے جدوجہد کی اس میں انہیں فتح ملی جبکہ شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات میں میں صرف پاکستان کے مسائل پر بات ہوئی اور پوری قوم چاہتی ہے ملک پر مسلط نا اہل حکمرانوں سے نجات ملے کیونکہ ( ن) لیگ کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ان میںاضافہ کر رہی ہے۔

Tags: