میرا نے دوسرے شوہر سے طلاق لے لی

October 26, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 24

لاہور( کلچرل ڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنے مبینہ دوسرے شوہر کیپٹن( ر) راجہ نوید پرویز سے طلاق لے لی۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے معروف وکیل جو سیاسی شخصیت بھی ہیں کی خدمات حاصل کی ہیں جس کیلئے انہوں نے30 لاکھ روپے فیس ادا کی ہے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنے وکیل کے ذریعے کیپٹن ( ر) نوید سے طلاق کیلئے کاغذات امریکا بھجوائے تھے جس پر وہ رضا مند ہوگئے اور چند روز قبل دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کی طرف سے دائر کیا گیا نکاح پر نکاح کا کیس بھی مذکورہ وکیل لڑینگے۔

Tags: