اداکارہ آسن کی شادی کی تاریخ مقرر

October 26, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 61

نئی دہلی( آئی این پی) تامل فلموں سے فنی سفر شروع کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ آسن کی شادی کی تاریخ مقرر ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ بھارتی شہر نئی دہلی کے صنعت کار راہول شرما کے ساتھ 26 نومبر کے روز این ایچ ایٹ ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ اداکارہ آسن اور راہول شرما کا پہلا ولیمہ 27 نومبر کو دہلی میں واقع ایسٹ اینڈ گرینز کے نجی فارم ہائوس جبکہ دوسرا ولیمہ ممبئی شہر میں28 نومبر کو قرار پائے گا۔ واضح رہے کہ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی بھی ایسٹ اینڈ گرینز میںہی انجام پائی تھی۔

Tags: