پاکستانی سالانہ اربوں روپے کی سرخ مرچیں کھا جاتے ہیں

October 26, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 36

سب سے زیادہ سرخ مرچ کھانے والوں میں پاکستانی تیسرے نمبر پر ہیں، چین کا ایک باشندہ روز انہ ڈھائی کلو مرچ کھاتا ہے
بیجنگ( آن لائن) پاکستانی لوگ دنیا میں سب سے زیادہ سرخ مرچیں کھانے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اربوں روپے کی مرچیں کھاجاتے ہیں جبکہ ایک چینی باشندہ ایسا بھی ہے جو روزانہ ڈھائی کلو پسی ہوئی سرخ مرچیں ہڑپ کر جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا اور خصوصاً ہندوستان میں کوئی بھی ڈش مرچوں کے بغیر بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جب کہ اس کے مقابلے میں چین کے لوگ انتہائی کم اور نہ ہونے کے برابر مرچوں کا استعمال کرتے ہیں۔ چینی اخبار کے مطابق وسطی صوبے ہنان کے علاقے شنزینگ کا ایک شخص ڑینگ زو اپنے علاقے میں سرچ مرچوں کے بادشاہ کے نام سے جانا جاتا ہے کیوں کہ وہ روزانہ ڈھائی کلو سرخ مرچیں کھاتا ہے۔

Tags: