ایشیا کی سب سے بڑی گدھوں کی منڈی لگ گئی

October 26, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 58

ٹنڈو غلام علی ( یو پی پی) ٹنڈو غلام علی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایشیا کی سب سے بڑی گدھوں کی منڈی لگائی گئی۔ منڈی میں پنجاب، سرحد اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں سے گدھوں کے خریدار آئے ہیں۔ منڈی میں لاسی اور ایرانی سمیت ہر نسل کے گدھے فروخت کیلئے لائے گئے ہیں منڈی میں ایک گدھا18 لاکھ روپے میں اور دوسرا 10 لاکھ روپے میں فروخت ہوا، گدھوں کے بیوپاریوں نے بتایا کہ اس سال گدھے مہنگے ہیں۔

Tags: