صحافی زاہد حسین کی والدہ سپرد خاک، سوئم آج ہوگا

October 26, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسٹاف رپورٹر) دنیا نیوز کے سٹی ایڈیٹر زاہد حسین کی والدہ ہفتہ کی صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر، جامع مسجد زینت الاسلام بلدیہ ٹائون میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مرحومہ کو مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی سماجی رہنمائوں، صحافیوں اور فوٹو گرافروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ کی فاتحہ سوئم آج ( پیر) نماز ظہر تا عصر جامع مسجد زینت الاسلام بلدیہ ٹائون میں ہوگی۔ جبکہ خواتین کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام مرحومہ کی رہائش گاہ پر کیا گیا ہے۔