عوام اپنے تمام مسائل قرآن و سنت ﷺ کے مطابق حل کریں، قاری محبوب

October 26, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 19

کراچی( پ ر) یوم صدیق اکبر کمیٹی کراچی کے سیکریٹری جنرل قاری محبوب الرحمن اعوان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ دین اسلام کی بھر پور پیروی کریں اس پر فتن دور میں مسلمان صرف اور صرف اس لئے پریشان اور بے سکون ہیں کہ وہ اسلام سے دور چلے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں گزشتہ روز بلدیہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان پر فرض ہے کہ وہ اپنے نفس کو کنٹرول میں رکھیں، عوام اپنے مسائل قرآن و سنت ﷺ کے مطابق حل کریں۔ انشاء اللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔