پولیس بیگار کیلئے پکڑی گئی گاڑیوں کا معاوضہ دیا جائے، اشرف بنگلوری

October 26, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 16

محرم الحرام میں گاڑیوں کو پولیس نے استعمال کیا، مالکان کو براہ راست معاوضہ دیا جائے، صدر ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی
کراچی( پ ر) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام میں بیگار کیلئے پکڑی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ، واٹر ٹینکرز، ٹرک کا معاوضہ فوری طور پر متاثرہ مالکان کو ادا کیا جائے۔ پولیس نے عاشورہ سے قبل ہی شہر میں گاڑیوں کو پکڑنا شروع کر دیا تھا بعض گاڑیاں چار دن تک پولیس کے قبضے میں رہیں۔ ہماری گاڑیوں کو نہ صرف پولیس نے استعمال کیا بلکہ شہر کی گلیوں اور سڑکوں کو بھی ہماری گاڑیوں کے ذریعے بند کیا گیا۔ پکڑی جانے والی گاڑیوں کا معاوضہ کسی ٹرانسپورٹ تنظیم یا اتحاد کو دینے کے بجائے براہ راست متاثرہ مالکان کو ادا کیا جائے۔